the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
چین اور سعودی عرب دوطرفہ اور عسکری تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والے اتفاق پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔ میڈیاکے مطابق چین کی سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے وائس چیئرمین جنرل شو چیلیانگ نے حال ہی میں دورہ سعودی عرب کے دوران نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مذاکرات کیے تھے کو سعودی عرب کے وزیردفاع بھی ہیں۔ چینی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شو چیلیانگ نے ملاقات کے دوران سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ جرنل شو چیلیانگ نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ اور اسلامی دنیا کا ایک بڑا ملک ہے اور مشرق وسطیٰ میں چین کا اہم شراکت دار ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین کے عوام کے درمیان دوستی کافی پرانی ہے اور تیزی سے تبدیل ہونے والی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود چین نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات ترقی پائیں۔ انہوں نے کہا کہ



حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب اور چین کی فوج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے جس میں اعلیٰ سطح کے وفود کے دورے، اہلکاورں کی تربیت اور پیشہ وارانہ تبادلے شامل ہیں۔ اس موقع پر سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سربراہان نے اپنے باہمی دوروں کو کامیاب بنایا جس کی وجہ سے چین اور سعودی عرب کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ حاصل ہوا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مختلف شعبوں میں چین اور سعودی عرب کے مفادات کافی حد تک مشترکہ ہیں۔ سعودی شہزادے نے کہا کہ سعودی عرب کا پیش کردہ 'وژن 2030' چین کے 'ایک خطہ ایک سڑک' منصوبے سے کافی حد تک مطابقت رکھتا ہے اور دونوں ملکوں کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطح کی مشترکہ کمیٹی نے مختلف شعبوں میں مفید تعاون کو مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ اور افواج کے درمیان تعاون کو مستقل طور پر بڑھانے کے لیے سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.